ایشا گپتا کے بعد نرگس فخری کی بھی” ہیرا پھیری تھری “سے چھٹی

منگل 5 مئی 2015 11:27

ایشا گپتا کے بعد نرگس فخری کی بھی” ہیرا پھیری تھری “سے چھٹی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)پہلے ایشا گپتا آوٴٹ ہوئیں اور اب نرگس فخری کی بھی ہیرا پھیری تھری سے چھٹی ہوگئی، اب اس فلم میں نئی اداکارہ اروشی روٹیلا کو کاسٹ کیا جارہا ہے۔راک اسٹار گرل تو ہیرا پھیری کے سیکوئل میں کام کرنے پر خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھیں، مگر کیا کہیں ساری خوشیاں ساری امیدیں اور آرزو منوں مٹی تلے دب گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ بتاتی ہیں کہ نرگس فخری کے ناز نخروں سے تنگ آکر پروڈیوسر نے ان کی جگہ اروشی روٹیلا کو کاسٹ کرلیا ہے۔یہ وہی اروشی روٹیلا ہیں جو ہنی سنگھ کے گانے لو ڈوز میں تھیں اور اسکے علاوہ لو بجٹ فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، لیکن ابھی تک انہیں کسی بڑے بجٹ کی فلم یا کسی بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔اب اگر انہیں ہاوٴس فل تھری میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے تو یہ انکے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ کیونکہ ان کے ساتھ ابھیشک بچن اور جان ابراہم جیسے سپر کلاس اداکارجو ہونگے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 11:27:33

Rlated Stars :