شنایا کپور کا بالی وڈ میں دھماکے دار ڈیبیو، وکرانت میسی کے ساتھ بڑا پروجیکٹ

منگل 8 اکتوبر 2024 22:11

شنایا کپور کا بالی وڈ میں دھماکے دار ڈیبیو، وکرانت میسی کے ساتھ بڑا پروجیکٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2024ء) معروف اداکار سنجے کپور اور مہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور کی ڈیبیو فلم کا عنوان ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ ہے، جس میں وہ مشہور اداکار وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔یہ رومانوی ڈراما، جس کی کہانی رٴْسکن بونڈ کی ایک مختصر کہانی سے متاثر ہے اور اس فلم میں شنایا ایک پرجوش تھیٹر اداکارہ م کا کردار نبھائیں گی، جبکہ وکرانت میسی ایک نابینا موسیقار کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

یہ کہانی محبت اور خود شناسی کے سفر پر مبنی ہے، جس میں غیر متوقع موڑ اور جذباتی موضوعات جیسے ہمدردی، خود مختاری، اور خواہشات کو اٴْجاگر کیا جائے گا۔ فلم میں خوبصورت موسیقی بھی شامل کی گئی ہے جو کہانی کے جذباتی پہلو کو مزید تقویت دے گی۔فلم کے ڈائریکٹر سنتوش سنگھ ہیں جبکہ فلم کا اسکرپٹ مشہور مصنف نیرنجن آئینگر نے لکھا ہے۔’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کی شوٹنگ اس مہینے کے آخر میں مسوری کے خوبصورت پہاڑی علاقے میں شروع ہوگی جبکہ کچھ مناظر ممبئی اور یورپ میں بھی فلمائے جائیں گے۔ فلم کی ریلیز 2025 کے وسط میں متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 08/10/2024 - 22:11:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :