ایم کیوایم نے ہمیشہ غریب عوام کی نمائندگی کی ،98فیصد متوسط طبقے کو ایوانوں تک پہنچایا ،بابر خان اخوانزادہ

بدھ 6 مئی 2015 14:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ آزادکشمیر کے مرکزی رہنما بابر خان اخوانزادہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ غریب عوام کی نمائندگی کی اور 98فیصد متوسط طبقے کو اسمبلی ایوانوں تک پہنچایا ۔متحدہ کا نصب العین انسانیت کی خدمت اور غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے ‘متحدہ کے خلاف کیا جانے والا بے بنیاد پراپیگنڈہ آزادکشمیر کے حق پرست عوام مسترد کرتے ہیں ۔

قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی قیادت پر ہمیں بھرپور اعتماد ہے آزادکشمیر میں متحدہ کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ کوٹلہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ این اے 246کراچی کے ضمنی الیکشن میں حق پرست عوام نے الطاف بھائی اور متحدہ کے حق میں اپنا فیصلہ دے کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ایم کیوایم کیلئے آج بھی عوام کے دلوں میں وہی محبت ہے جو کہ گذشتہ 30سے چلی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں نے ایڑی چوٹی کاذور لگایا ،ایم کیوایم کے ووٹر ز کو ہراساں کیا گیا مگر فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے دو اراکین اسمبلی نے جتنا کام اپنے دور حکومت میں کیا ہے اتنا کوئی بھی وزیر یا ممبر اسمبلی نہیں کر سکا ۔ ایم کیوایم کے دو وزراء کو سب تھکے ہوئے اور مفلوج محکمے دےئے گئے مگر انہوں نے ان میں بھی جان ڈالی اور انٹرنیشنل لیول پر آزادخطہ کا نام روشن کیا ۔

متعلقہ عنوان :