عدالت کا فیصلہ سنتے ہی سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، بہنیں زار قطار رونے لگیں ، بھائی سہیل خان بے ہوش ہوگئے

بدھ 6 مئی 2015 18:16

عدالت کا فیصلہ سنتے ہی سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، بہنیں زار قطار رونے لگیں ، بھائی سہیل خان بے ہوش ہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) بھارتی عدالت کا فیصلہ سنتے ہی بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انکی بہنیں بھی زار قطار رونے لگیں جبکہ بھائی سہیل خان صدمہ برداشت نہ کرسکے جس سے ان کی طبیعت اچانک بگڑی گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک شخص کے غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

بڑے بھائی کو 5 سال قید کا صدمہ سہیل خان برداشت نہ کرسکے اور ان کی طبیعت اچانک بگڑی گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ فیصلہ سننے پر سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور ان کی بہنیں زار قطار رونے لگیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ واقعے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ مقدمے میں ان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اس لئے انہیں ایک شخص کے غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 18:16:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :