مشکل وقت میں خان فیملی کے ساتھ ہیں ، جب کسی اپنے کو سزاملے تو دکھ ہوتا ہے ، سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں

بالی وڈ کے معروف اداکاروں رشی کپور ، عالیہ بھٹ ، ہیمامالنی ،سوناکشی سنہا اور دیگر کاسلمان خان سے یکجہتی کااظہار

بدھ 6 مئی 2015 20:01

مشکل وقت میں خان فیملی کے ساتھ ہیں ، جب کسی اپنے کو سزاملے تو دکھ ہوتا ہے ، سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ممبئی کی ایک ذیلی عدالت کی جانب سے پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے پر بالی وڈ کے معروف اداکاروں اورفنکاروں نے ان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل وقت میں ہم خان خاندان کے ساتھ ہیں ، جب کسی اپنے کو سزاملے تو دکھ ہوتا ہے ، سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں۔

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے زمانے کے معروف اداکار رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھاکہ خان خاندان کے مشکل وقت میں کپور خاندان ان کے ساتھ ہے۔ وقت سب سے بڑا مرہم۔ گاڈ بلیس‘اداکار ارجن کپور نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا بہت ڈراؤنا ہے، زندگی کتنی ناپائیدار ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ پہلے کی طرح وہ مزید مضبوط ہوں۔

(جاری ہے)

اداکار عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’جب بھی کسی اپنے کو سزا ملتی ہے تو تکلیف ہوتی ہے چاہے انھوں نے غلطی ہی کیوں نہ کی ہو۔

ہمیں تم سے محبت ہے اور ہم تمھارے ساتھ ہیں۔اداکارہ دیا مرزا نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا: ’وہ ایسے شخص ہیں جنھوں نے میری ماں کی زندگی بچائی اور میں اس بات کو کبھی نہیں بھول سکتی۔سلمان خان پہلے بھی جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں، اس تصویر میں وہ جیل سے باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی نے سلمان خان کو مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ دعا کریں گی کہ انھیں زیادہ سزا نہ ہو۔

میکا سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں اس شخص کے ساتھ کھڑا ہوں جو ہر کسی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ بڑے بھیا آپ کے لیے ہمیشہ صرف اور صرف احترام ہے۔سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سے اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی۔رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے پر تو تبصرہ نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کا دل سلمان خان کے ساتھ ہے جو کہ بڑے دل والے اور فلمی صنعت کے بہترین افراد میں سے ایک ہیں۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اشک بار ایموٹیکونز کے ساتھ لکھا کہ اب کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے صرف یہی کہ آپ سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں۔ڈیزی شاہ نے ٹوئیٹ کیاکہ وہ آدمی رحم دل اور سونے کے دل والا ہے اور کوئی بھی اسے بدل نہیں سکتا۔ خبریں افسردہ کرنے والی ہیں لیکن میں سلمان خان کے ساتھ ہوں چاہے جو ہو۔سوناکشی سنہا نے لکھاکہ دردناک خبر ہے۔ کیا کہنا چاہیے پتہ نہیں بس اتنا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہو ہم سلمان خان کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور کوئی ان سے یہ نہیں چھین سکتا۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 20:01:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :