الیکشن مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کروں ‘ارشد محمود قریشی

جمعرات 7 مئی 2015 13:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر8 ارشد محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کروں گا دن رات محنت کر کے ہم سب اپنے وارڈ کو مثالی وارڈ بنائیں گے اور اب میں پہلے سے بڑھ کی علاقے کے عوام کی خدمت کروں گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ارشد محمود قریشی نے کہا ہے کہ جن لوگوں میں الیکشن میں میری حمائت کی اور خاص کر وہ امیدوار جو میرے حق میں دستبردار ہوئے ان کو ساتھ لے کر چلوں گا اور تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کی باہمی مشاورت سے ہم کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اپنے وارڈ کے عوام کی خدمت ہے اور اس مقصد کے لئے میں ہر کسی کے دروزاے پر جانے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں چوہدری تنویر خان او ر ملک ابرار نے مجھ پر جو اعتماد کیا میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس پر پورا اتروں گا اور پارٹی کے مفادات کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :