پاکستانی گلوکارعاطف اسلم بھارتی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
جمعرات 7 مئی 2015 17:53
کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے نوعمر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم اب بھارتی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے گزشتہ چند سالوں سے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی جارہی تھی تاہم مصروفیت کے باعث اس میدان میں قدم رکھنے کا موقع نہ ملا اور اب ممکن ہے کہ رواں سال کے اختتام یا 2016 کے آغاز میں شائقین مجھے کسی فلم میں اداکاری کرتا دیکھیں گے۔
‘‘پہلی نظر میں’’ ، ‘‘تو جانے نا’’، ‘‘وہ لمحے ‘‘، ‘‘عادت’’ اور’’ تیرے بن’’جیسے شاہکار گانوں کی بدولت مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والے 32 سالہ عاطف اسلم کیلئے اداکاری کا یہ پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے پہلے 2011 میں ریلیز ہونے والی شعیب منصور کی سماجی رویوں کی نشاندہی کرتی پاکستانی سپر ہٹ فلم ‘‘بول’’ سے انہوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے مقابل عمائمہ ملک نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اس وقت سے اب تک بقول عاطف کے ان کے پاس بولی ووڈ سے آنے والی آفرز کی بھرمار ہے لیکن مصروفیت کے باعث اداکاری سے انکار کرتا رہا۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Maya Ali
Daniel Craig
Christine Taylor
Megan Boone
Uzo Aduba
Shabnam Majeed
Quentin Tarantino
Rose McIver
JoAnna Garcia Swisher
Carrie Fisher
Spencer Locke
Ashton Kutcher
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی