رنبیر کپور رواں برس تہلکہ مچانے کیلئے تیار

جمعہ 8 مئی 2015 15:47

رنبیر کپور رواں برس تہلکہ مچانے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)بولی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کی فلم 'جگا جاسوس' کی ریلیز کی فائنل تاریخ طے ہوگئی ہے۔ یہ فلم 2016 میں جون کے مہینے میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ انکی گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ہدایت کار ابوراگ باسو کی فلم 'جگا جاسوس' میں رنبیر ایک جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔

اسی طرح رنبیر کی فلم 'تماشا' بھی رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی جس کی تاریخ 25 دسمبر سے بدل کر 27 نومبر رکھ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار امتیاز علی کی فلم 'تماشا' میں رنبیر کپور کے ساتھ ان کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون اداکاری کر رہی ہیں۔رنبیر اور دیپیکا اس سے پہلے فلم 'بچنا اے حسینوں' اور 'یہ جوانی ہے دیوانی' میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور دونوں ہی فلموں کو شائقین کی بھر پور داد ملی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق فلم 'بومبے ویلوٹ' کی پروموشنز کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم 'تماشا' کی شوٹنگ تقریباً مکمل کرلی ہے اور اب وہ فلم 'جگا جاسوس' پر کام کریں گے، ان کا مذید کہنا تھا کہ فلم 'تماشا' 'جگا جاسوس' سے پہلے ریلیز کی جائے گی

وقت اشاعت : 08/05/2015 - 15:47:20

Rlated Stars :