رشی کپور نے ٹویٹر اکاؤنٹ کو خیرباد کہہ دیا

ہفتہ 9 مئی 2015 14:51

رشی کپور نے ٹویٹر اکاؤنٹ کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے ٹویٹر اکاؤنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ رشی کپور نے پانچ برس قبل بھی ٹوئٹر چھوڑا تھا اور صرف تین ماہ قبل ہی وہ دوبارہ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر واپس آئے تھے۔ رشی کو فالو کرنے والوں کی تعداد اس وقت 1 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے تاہم اس قدر بڑی تعداد کے مقابلے میں رشی کے 470 متنازعہ ٹوئٹس نے انہیں زیادہ تنگ کیئے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

رشی نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر استعمال ہونے والی غلیظ زبان بڑوں کا ادب نہ کرنے سے بے حد دلبرداشتہ ہیں اور وہ اسے چھوڑ دیں گے کیونکہ اس نے انہیں صرف دکھ دیا ہے۔ ان کے صاحبزادے رنبیر کا کہنا ہے کہ ان کے والد جیسے اصل میں ہیں، ویسے ہی ٹوئٹر پر بھی دکھائی دیتے ہیں، اس لئے کوئی یہ نہ سوچے کہ وہ توجہ پانے کیلئے متنازعہ ٹوئٹس کرتے ہیں۔ رشی کو ان کے بیف پر پابندی کے حوالے سے ٹوئٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید سہنی پڑی تھی۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 14:51:43

Rlated Stars :