سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی والدہ وفات پا گئیں ، تدفین کل کی جائے گی

ہفتہ 9 مئی 2015 17:01

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی والدہ وفات پا گئیں ، تدفین کل کی جائے گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی والدہ وفات پا گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ عرفان کھوسٹ کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ روز وہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ۔

(جاری ہے)

ان کا جنازہ آج ( اتوار ) کو عرفان کھوسٹ کی رہائشگاہ 103آئی ایچ فالکن سوسائٹی نزد کلمہ چوک گلبرگ 3سے اٹھایا جائیگا اور تدفین دوپہر ڈیڑھ بجے مقامی قبرستان میں کی جائے گی ۔ والدہ کے انتقال پر فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور صحافیوں سے عرفان کھوسٹ کی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 17:01:05

Rlated Stars :