9ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی آصف فضل چوہدری نے جیت لی

پری پیئرڈ گاڑیوں کی بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد شادی خیل نے حاصل کی

پیر 11 نومبر 2024 14:54

9ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی آصف فضل چوہدری نے جیت لی
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2024ء) 9 ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا مقابلہ آصف فضل چوہدری نے جیت لیا۔ آصف فضل چوہدری نے مقررہ فاصلہ 30 کلومیڑ 18 منٹ 3 سیکنڈ میں طے کیا۔دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 18 منٹ 12 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔ تیسری پوزیشن صاحبزادہ محمد علی سلطان نے حاصل کی ،انھوں نے مقررہ فاصلہ 18 منٹ 16 سیکنڈ میں طے کیا۔

(جاری ہے)

پری پیئرڈ گاڑیوں کی بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد شادی خیل نے، دوسری پوزیشن ارباز خان اور تیسری پوزیشن نعمان سر انجام خان نے حاصل کی۔سی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بیورغ مزاری دوسری پوزیشن آصف علی تیسری پوزیشن ڈاکٹر ثارث نے حاصل کی۔ ڈی کیٹگری میں پہلی پوزیشن میاں شکیل برچنڈی ،دوسری پوزیشن عمر اقبال کانجو تیسری پوزیشن تاج خان مہر نے حاصل کی۔سٹاک گاڑیوں کے مقابلے میں اے کیٹگری میں پہلی پوزیشن حسن علی مگسی، دوسری پوزیشن زوہیب حسن، تیسری پوزیشن سید آصف امام نے حاصل کی۔ بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بسمہ اللّٰہ مگسی،دوسری پوزیشن سلطان محمد بہادر عزیز، تیسری پوزیشن محمد عمر یونس نے حاصل کی۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 14:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :