بھارتی اداکار شعیب ابراہیم نے بگ باس کو بہت زیادہ تذلیل کرنے والا شو قراردیدیا

پیر 11 نومبر 2024 17:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2024ء) بھارتی ٹیلی ویژن کے اداکار شعیب ابراہیم نے بگ باس کو بہت زیادہ تذلیل کرنے والا شو کہہ دیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے صدر مقام بھوپال سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ شعیب ابراہیم کے مطابق وہ محسوس کرتے ہیں کہ بگ باس رئیلیٹی شو شخصیت کے بجائے مواد پر زیادہ مبنی ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ شعیب ابراہیم کی 2018 میں بگ باس 12 کی کنٹسٹنٹ دیپیکا ککڑ سے شادی ہوئی جن سے انکا ایک بیٹا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر سوال جواب کے سیشن کے دوران جب انکے ایک فالورر نے ان سے پوچھا کہ انہوں شو میں کام سے انکار کیوں کیا تو انکا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ بگ باس اب پرسنالٹی کا شو نہیں رہا بلکہ وہ اب کونٹینٹ کا شو بن گیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے اس برس بگ باس ہاؤس کے 18ویں ایڈیشن میں شامل ہونے کیلیے سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس بار تو میں اپنے آپکو راضی نہیں کرسکا لیکن اگر آگے کرلیا تو دیکھیں گے، اس وقت تو ایسا لگتا ہے یا تو کسی کو بہت زیادہ فیور کر رہے ہوتے ہیں یا پھر بہت زیادہ تذلیل کی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 17:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :