’’بھول بھلیاں‘‘کی کامیابی کے بعد ’’عشقیا‘‘ جیسی فلمیں ملیں،ودیا بالن

پیر 11 نومبر 2024 18:01

’’بھول بھلیاں‘‘کی کامیابی کے بعد ’’عشقیا‘‘ جیسی فلمیں ملیں،ودیا بالن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2024ء) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بھول بھلیاں سیریز کی پہلی فلم کی کامیابی سے فلم سازوں کا میرے بارے میں تصور تبدیل ہوا۔ودیا بالن بھول بھلیاں فرنچائز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیسری فلم میں شامل ہیں، مداح تیسری فلم میں بھی انکی اداکاری کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پریا درشن کی بھول بھلیاں پارٹ ون میں انکے مقابل اکشے کمار تھے۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بھول بھلیاں کی پہلی فلم کے بعد فلمسازوں کو یہ احساس ہوا کہ میں اس سے زیادہ مشکل اور غیر روایتی کرداروں کو بھی بخوبی نبھا سکتی ہوں۔46 سالہ ودیا نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ’’بھول بھلیاں‘‘کی کامیابی کے بعد ’’عشقیا‘‘ جیسی فلمیں ملیں۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ جب لوگوں کو پتہ چلا کہ آپ مختلف چیزیں کرسکتے ہیں تو پھر انکے ذہن امکانات کے حوالے سے کھل جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید کامیڈی کرداروں کی تلاش میں ہیں اور خواتین کی قیادت میں بنی کامیڈی فلموں کی کمی محسوس کرتی ہیں۔ودیا بالن نے کہا کہ انکے والد کو اب بھی ایک شکایت ہے کہ انکی بیٹی اب تک فلموں میں اپنی پرفارمنس پر کوئی ایوارڈ نہیں جیت سکی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 18:01:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :