حکومت پنجاب کلاسیکل تھیٹر کی بحالی کے لئے سنجیدہ ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔طاہر رضا ہمدانی

پیر 11 نومبر 2024 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2024ء) حکومت پنجاب کلاسیکی تھیٹر کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کے احکامات کی روشنی میں کلاسیکی تھیٹر بحالی کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نامور آرٹسٹوں افتخار ٹھاکر،آغا ماجد،طاہر نوشاد،شاہد خان، سلیم البیلا،واجد خان و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپنی اقدار کے ترجمان معیاری تھیٹر کی تجدید نو پر غور و خوض کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔طاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ حکومت پنجاب فنکار وں اور انکی خدمات کو سراہتی ہے،عوام کو جلد معیار کلاسیکی تھیٹر ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔اجلاس میں آرٹسٹوں نے حکومت پنجاب کا آرٹسٹوں کو تھیٹر بحالی کے لئے فیصلہ سازی میں شریک کرنا خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ جلد بین الثقافتی موضوعات پر مبنی کھیل عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔کھیل میں معیار ی سکرپٹ،ڈائریکشن،اداکاروں کی پرفارمنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 21:27:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :