لوک فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔ لوک فنکار شوکت

پیر 11 نومبر 2024 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2024ء) لوک فنکار شوکت نے کہا ہے کہ لوک فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ثقافت کے ذریعہ اپنے وطن کا مثبت تشخص اجاگر کرتے ہیں، لوک میلے نے انہیں پہچان دی ہے، وہ قومی جذبے کے ساتھ اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شوکت نے کہا کہ وہ مختلف انداز میں ڈھول بجانے کا فن جانتے ہیں یہ فن انہیں ورثے میں ملا ہے جبکہ وہ لوک گیت بھی گاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مختلف میلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں جبکہ لوک میلے میں پرفارم کرکے وہ بہت انجوائے کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/11/2024 - 23:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :