تماثیل تھیٹر میں کل چوہدریوں ، خانوں اور رانوں کے درمیان جوڑ پڑے گا

جمعرات 14 مئی 2015 12:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) تماثیل تھیٹر میں کل ( جمعہ ) شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے ” ڈاکو ، باراتی اور مراثی “ میں چوہدریوں ، خانوں اور رانوں کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تماثیل تھیٹر میں شروع ہونیوالے نئے اسٹیج ڈرامے میں عائشہ چوہدری ، پائل چوہدری ، رائمہ خان ، سائرہ خان ، سنگم رانا ، شمع رانا ، طاہر انجم ، نواز انجم ، لکی ڈیئر سمیت دیگر ادکار پرفارم کریں گے ۔

ڈرامے کے لئے عائشہ چوہدری ،پائل چوہدری ، رائمہ خان اور سنگم رانا نے ڈانس کے لئے خصوصی آئٹم تیار کیے ہیں ۔ ان اداکاراؤں کے درمیان کل ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں رقص کا سخت مقابلہ ہو گا ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر سخی سرور، چنگیز اعوان ، قیصر ثناء اللہ خان اور صابر گاگا جبکہ ڈائریکٹر ملک اظہر ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 12:00:57

Rlated Stars :