رنبیر کی بالی ووڈ میں دوستیاں نبھانے سے توبہ

جمعرات 14 مئی 2015 14:22

رنبیر کی بالی ووڈ میں دوستیاں نبھانے سے توبہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے شوبز میں دوستیاں نبھانے سے توبہ کرلی ہے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ انہوں نے فلم رائے اس لئے قبول کی کہ اس فلم میں کوئی بھی اداکار کام کیلئے تیار نہ تھا اور اس فلم کا ڈائریکٹر ان کا دوست تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوستی نبھانے کی خاطر اس فلم میں کام کیا تھا اور اس کے انتخاب میں سکرپٹ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ یہ فلم اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی تاہم رنبیر کے کیریئر پر اس فلم سے مثبت اثر نہ پڑا۔ اب رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ فلم کے انتخاب میں زیادہ محتاط رہیں گے اور دوستی اور شوبز کو علیحدہ علیحدہ رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 14:22:00

Rlated Stars :