جیکولین کا آئٹم سانگ ''ہیرو'' کے ری میک سے آوٴٹ

جمعرات 14 مئی 2015 15:52

جیکولین کا آئٹم سانگ ''ہیرو'' کے ری میک سے آوٴٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ہیرو کے ری میک میں آئٹم سانگ نہیں کریں گی۔ بالی ووڈ فلم ''کک'' اور ''رائے'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کی فرمائش پر فلم ''ہیرو'' کے ری میک میں آئٹم سانگ کرنے کی حامی بھری۔

(جاری ہے)

اداکارہ اس کی ریہرسل بھی کر رہی تھی کہ ہدایتکار نکھل ایڈوانی نے گانے کو فلم سے نکال دیا۔ جیکولین فرنینڈس ان دنوں سری لنکا میں ایک بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے اداکارہ کے اب آئٹم نمبر نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 15:52:52

Rlated Stars :