فلم ’’پشپا ‘‘کے گانے میں رشمیکا مندانا کے زخمی ہونے کا انکشاف

رشمیکا مندانا اپنی دلکشی، ورسٹائلٹی اور فن کے حوالے سے اپنی لگن کے لیے مشہور ہیں

جمعہ 29 نومبر 2024 13:35

فلم ’’پشپا ‘‘کے گانے میں رشمیکا مندانا کے زخمی ہونے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) اداکارہ جلد فلم ’’پشپا 2‘‘ میں نظر آئیں گی۔رشمیکا مندانا اپنی دلکشی، ورسٹائلٹی اور فن کے حوالے سے اپنی لگن کے لیے مشہور ہیں، پشپا: دی رائز میں ان کے کردار نے ان کے کیریئر کو ایک اہم سنگ میل تک پہنچا دیا اور انہیں ایک خطے کی اسٹار سے انڈین سینسیشن بنا ڈالا۔پشپا کی سب سے بڑی جھلکیوں میں سے ایک چارٹ بسٹر گانا سامی سامی تھا، جس میں رشمیکا کے پرجوش رقص اور تاثرات نے دیرپا تاثر چھوڑا، گانے سے ان کا سگنیچر اسٹیپ ایک وائرل ٹرینڈ بن گیا۔

ذرائع نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ پہلی فلم پشپا کے دوران سامی سامی کی شوٹنگ کے دوران، انہیں پاؤں میں معمولی موچ آگئی تھی تاہم اداکارہ نے اس کے باوجود فلم بندی جاری رکھی۔

(جاری ہے)

انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق سامی سامی کی شوٹنگ کے دوران رشمیکا کو معمولی موچ آئی اور اس موچ کے باوجود انہوں نے گانے کی شوٹنگ مکمل کی اور یہ انٹرٹینمنٹ کے سب سے مشہور گانوں میں سے ایک بن گیا۔

یہ اپ ڈیٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جب رشمیکا نے انکشاف کیا کہ پشپا 2 کے سیٹ پر ان کا آخری دن جذباتی تھا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر 'ڈیئر ڈائری' کے عنوان سے ایک نوٹ شیئر کیا اور سیٹ پر اپنے آخری دن کے بارے میں اپنے خیالات لکھے۔رشمیکا نے فلم کے پانچ سال کے سفر پر نظر ڈالی اور اعتراف کیا کہ جب وہ شوٹنگ سمیٹ رہی تھیں تو وہ رو پڑی تھیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2024 - 13:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :