آسٹریلیا کی ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو پالتو کتے امریکا بھیجنے کیلئے دو دن کی مہلت دیدی

جمعہ 15 مئی 2015 14:54

آسٹریلیا کی ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو پالتو کتے امریکا بھیجنے کیلئے دو دن کی مہلت دیدی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) آسٹریلیا نے معروف ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو اپنے پالتو کتے واپس امریکا بھیجنے کے لیے دو دن کی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

سڈنی میں حکام کے مطابق جونی ڈیپ اپنے نجی طیارے میں گذشتہ ماہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچے تھے، جن کی انہوں نے کسٹم سے کلیرنس نہیں کرائی۔ آسٹریلوی وزیر زراعت کے مطابق جونی ڈیپ کوآسٹریلوی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی،وہ 50گھنٹے میں اپنے کتوں کو واپس کیلیفورنیا بھیجیں ورنہ کتوں کو ہلاک کردیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 14:54:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :