ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء سارہ رشید سے ناموراداکارافتخارٹھاکر کی ملاقات

الحمراء ایکٹنگ ،ڈائریکشن اور رائیٹنگ میں ایک ماہ کی تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کرے گا

جمعہ 29 نومبر 2024 15:17

ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء سارہ رشید سے ناموراداکارافتخارٹھاکر کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سارہ رشید کے ساتھ نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے ملاقات کی،ملاقات میں اہم اُمور پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

سارہ رشید نے فیصلہ کیا کہ الحمراء اپنے لیجنڈ کی مہارتوں سے مستفید ہونے کے لئے ایکٹنگ ،ڈائریکشن اور رائیٹنگ کے شعبوں میں ایک ماہ کی تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کرئے گا۔ورکشاپ کا مقصد آج کی نوجوان نسل کو فنون لطیفہ کے اہم شعبہ ’’تھیٹر‘‘ میں ماہر بنانا ہے۔15برس سے زائد عمر کے نوجوان 10دسمبر تک 5000روپے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔11دسمبر 2024سے شروع ہونے والی ورکشاپ 10جنوری 2025تک جاری رہے گی۔ورکشاپ میں تھیٹر کی دُنیاکے معتبر نام نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

وقت اشاعت : 29/11/2024 - 15:17:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :