رنویر سنگھ دورانِ پرفارمنس بڑے ڈھول میں گر گئے

جمعہ 29 نومبر 2024 20:50

رنویر سنگھ دورانِ پرفارمنس بڑے ڈھول میں گر گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2024ء) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران بڑے ڈھول کے اندر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ اسٹیج پر اپنی سب سے ہٹ فلم 'رام ریلا' کے گیت 'نگارے سنگ ڈھول' پر رقص کرتے نظر آئے۔اس ویڈیو میں اسٹیج پر رنویر سنگھ اکیلے نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ اداکار و گلوکار شکتی کھرانہ اور راج کمار را بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ دو بڑے ڈھولوں کے درمیان پرجوش انداز میں رقص کرتے نظر آرہے تھے اور اچانک ایک ڈھول کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ اسی کے اندر گر پڑے۔ویڈیو میں اپار شکتی کھرانہ اور راج کمار را رنویر سنگھ کو ڈھول میں سے نکالنے کے لیے کوشش کرتے نظر آئے جب کہ ساتھی ڈانسرز بھی مدد کے لیے ان کی جانب لپکے اور سب نے مل کر کچھ ہی سیکنڈز میں رنویر سنگھ کو ڈھول میں سے باہر نکال لیا۔جہاں سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر متعدد ان کا مذاق اڑاتے نظر ائے وہیں بعض کو یہ صرف اسٹنٹ معلوم ہوا۔
وقت اشاعت : 29/11/2024 - 20:50:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :