اداکار شاہد کپور کی ایکشن تھرلر فلم ’’دیوا ر‘‘یلیز کیلئے تیار

جمعہ 29 نومبر 2024 20:53

اداکار شاہد کپور کی ایکشن تھرلر فلم ’’دیوا ر‘‘یلیز کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2024ء) بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور پوجا ہیج کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم دیوا 31 جنوری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے یہ فلم 14 فروری 2025 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن ٹیم نے نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کا انتظار کم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایت کاری روشن اینڈریوز کر رہے ہیں اور اسے سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن کمپنی رائے کپور فلمز اور زی اسٹوڈیوز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

فلم کی نئی تاریخ کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا گیا، انتظار ختم! دیوا اب 31 جنوری 2025 کو آرہی ہی! تیار ہوجائیں ایک دل دھڑکانے والے تجربے کے لیے۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سدھارتھ رائے کپور کی اہلیہ ودیا بالن نے بھی انسٹاگرام پر شوپر کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ بہت خوشی ہوئی، انتظار نہیں ہو رہا۔
وقت اشاعت : 29/11/2024 - 20:53:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :