پرویز مشرف میرے نانا نہیں‘زینب رضا کی وضاحت

مجھ سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بند کی جائیں‘ اداکارہ

جمعہ 29 نومبر 2024 21:54

پرویز مشرف میرے نانا نہیں‘زینب رضا کی وضاحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ زینب رضا نے انٹرنیٹ پر خود سے متعلق پھیلنے والی غلط معلومات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف اور صدر مرحوم پرویز مشرف ان کے نانا نہیں۔

(جاری ہے)

زینب رضا نے کہا کہ وہ امریکہ سے نہیں آئیں جبکہ ان کی عمر بھی 23 سال نہیں بلکہ 26 سال ہے اور یہ کہ ان سے متعلق باقی معلومات بھی تقریباً غلط ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب بھی والد اور والدہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں کہ سابق آرمی چیف مرحوم پرویز مشرف کی بیٹی اور داماد جبکہ ان کی والدہ سابق صدر کی بیٹی نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مرحوم پرویز مشرف ان کے نانا نہیں، ان سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بند کی جائیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2024 - 21:54:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :