صحافیوں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ارشد محمود بٹ

ہفتہ 16 مئی 2015 14:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) صحافیوں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا صحافت مقدس پیشہ صحافی دن رات محنت کر کے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، صحافیوں سے زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اپنا حق لینا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد محمود بٹ نے گزشتہ روز کھوئیرٹہ کے صحافیوں پر قبضہ مافیا کے حملہ کیخلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ آزادکشمیر کے صحافی ہمارے دست و بازو ہیں ان کے حقوق کی جنگ لڑینگے ۔ انہوں نے کہا مقامی انتظامیہ معاملہ کا فوری اور سخت نوٹس لے اورقبضہ مافیا کو فوری طور پر گرفتار کرے ورنہ آزادکشمیر بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ارشد محمودبٹ نے کہا کہ قبضہ مافیا کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر پورے آزاد کشمیر میں سخت ترین احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :