پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اتوار 17 مئی 2015 14:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی ( جمعہ ) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہو گی جبکہ افتتاحی تقر یب سے گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 19مئی ( منگل ) کو لاہور پہنچے گی‘ دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔

یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی‘سیریز کے دوران بھی شائقین کو پرجوش رکھنے کے لئے میوزیکل پروگرام منعقد ہوں گے اور میچ میں وقفے کے دوران علاقائی فنکار پرفارم کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں ہی گرینڈ میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/05/2015 - 14:33:37