میری اردو فلم ”بدل ناراض “فلم بینوں کیلئے تحفہ ثابت ہوگی ‘ اداکار و ہدایتکار جمال شاہ

پیر 18 مئی 2015 12:48

میری اردو فلم ”بدل ناراض “فلم بینوں کیلئے تحفہ ثابت ہوگی ‘ اداکار و ہدایتکار جمال شاہ

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء ) سینئر اداکار وہدایتکار جمال شاہ نے کہا ہے کہ میری اردو فلم ”بدل ناراض “فلم بینوں کیلئے تحفہ ثابت ہوگی ،اس فلم پر مجھ سمیت تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں سے خوب انصاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ثقافتی اور معاشرتی ورثاء کی بھرپور عکاسی کی گی ہے ۔فلم کا موضوع بہت اہم ہے اس میں ایک پیغام پوری دنیا کو دیا جارہا ہے کہ پاکستانی قوم امن پسند اور محبت کرنیو الے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چند لوگ برے ہوں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تمام لوگ برے ہوتے ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں جمال شاہ ، آمنہ شاہ ، مائرہ خان ، فردوس جمال اور ذوہیب اختر شامل ہیں ،فلم 22مئی کو ریلیز ہوگی ۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 12:48:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :