اداکارہ نرگس عید الفطر سے مقامی تھیٹر میں لگنے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرینگی‘ معاہدہ طے پاگیا

پیر 18 مئی 2015 14:44

اداکارہ نرگس عید الفطر سے مقامی تھیٹر میں لگنے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرینگی‘ معاہدہ طے پاگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) اداکارہ نرگس نے اسٹیج پر وڈیوسر سخی سرور سے عید الفطر سے مقامی تھیٹر میں لگنے والے اسٹیج ڈرامہ میں اداکاری کا معاہدہ کرلیا جبکہ فلم پروڈیوسر پرویز رانا کے ساتھ انکی فلم میں اداکاری کرنے کی بات چیت بھی فانل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کے بچوں کے امتحان کینڈا میں جاری ہیں ۔ امتحان ختم ہوتے ہی وہ پاکستان آکر پرویز رانا کی فلم میں اداکاری کرینگی جبکہ سخی سرور سے عید الفطر پر مقامی تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں اداکاری کا معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے16دن کیلئے ڈرامہ میں اداکاری کرنے کیلئے20لاکھ سے زائد رقم کا مطالبہ کیا تھا جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 14:44:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :