بھارتی اداکارہ سلمان خان بھی جنت نظیر کشمیر کے حسن پر مرمٹے

جس نے کشمیر کے دلکش نظارے نہیں دیکھے اس نے دنیا میں کچھ نہیں دیکھا ،کشمیر کی خوبصورتی کے آگے سوئٹزرلینڈ کی خوبصورتی بھی کچھ معنی نہیں رکھتی ہے،سلمان خان

پیر 18 مئی 2015 20:32

بھارتی اداکارہ سلمان خان بھی جنت نظیر کشمیر کے حسن پر مرمٹے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ جس نے کشمیر کے دلکش نظارے نہیں دیکھے اس نے دنیا میں کچھ نہیں دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی فلم” بجرنگی بھائی جان” کی شوٹنگ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں تھے اور وہ بھی وادی میں ہر سو پھیلے دلفریب مناظر، شفاف جھیلوں اور دودھیا آبشاروں کی بدولت اس جنت نظیر وادی پر مر مٹے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے آگے یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کی خوبصورتی بھی کوئی معنی نہیں رکھتی، جس نے کشمیر کی وادیوں اور دلکش مناظر کو نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 20:32:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :