اداکارہ جولیا رابرٹس اداکار جارج کلونی کی اہلیہ کی شیدائی ہوگئی

منگل 19 مئی 2015 12:20

اداکارہ جولیا رابرٹس اداکار جارج کلونی کی اہلیہ کی شیدائی ہوگئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانون دان امل علم الدین کی شیدائی ہوگئی۔

(جاری ہے)

جولیا نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ جارج کلونی کی دعوت پر انھوں نے امل کے ساتھ ان کے ایک عشائیے میں شرکت کی اور سچ تو یہ ہے کہ ان کو امل نے مسحور کر کے رکھ دیا اور اس دن سے ان کی سحر میں گرفتار ہیں۔ 47سالہ رابرٹس نے کہا کہ امل بے حد ذہین ہے اور محبت کرنے والی ہے اور میں اپنی زندگی میں جتنے بھی اسمارٹ لوگوں سے ملی ہوں امل ان سب سے زیادہ اسمارٹ ہے اور اس کی حسن مزاح بھی کمال کی ہے۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 12:20:49

Rlated Stars :