”صوفی روڈ شو“ پی این سی اے میں لوک گلوکاروں نے اپنے فن کا جادوجگایا

منگل 19 مئی 2015 13:50

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں لوک گلوکاروں نے اپنے فن کا جادوجگا کر حاضرین سے بے حد داد وصول کی۔ پی این سی اے میں رفیع پیرتھیٹر ورکشاپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے تعاون سے ”صوفی روڈ شو“ کا انعقاد ہواجس میں اکبر خمیسو خان، سائین ظہور، اختر چنال زہری، کرشن لال بھیل، شوکت ڈھولچی اور محبوب میاں میری نے انتہائی عمدہ پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کو بے حد محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

ان فنکاروں نے صوفیانہ کلام پیش کرکے محبتوں کے سر بکھیرے اورحاضرین سے بے حد داد وصول کی۔ پروگرام کا آغاز اکبرخان خمیسو اور وارث علی بلو کی پرفارمنس سے ہوا جس کے بعد سائیں ظہور نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا۔ پھر اختر چنال نے سٹیج پر ایسی پرفارمنس پیش کی کہ حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ محبوب میاں میر نے اپنے مخصوص اندازمیں قوالی پیش کی۔ پی این سی اے روایتی موسیقی کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام پیش کرتا ہے اور صوفی روڈ شو کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 13:50:25

Rlated Stars :