دپیکا نے رنویر سے راہیں جدا کرلیں

منگل 19 مئی 2015 14:37

دپیکا نے رنویر سے راہیں جدا کرلیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکار رنویر سنگھ ان کے اچھے دوست ضرور ہیں تاہم ان کا ان سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کرنے والی ہیں۔ دپیکا کے اس بیان سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے رنویر سنگھ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ جلد شادی کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی جوڑی فلم رام لیلا سے مشہور ہوئی تھی اور کہا جارہا تھا کہ دپیکا رنبیر کپور سے بچھڑنے کا غم رنویر کی بانہوں میں جھول کے مٹانا چاہتی ہیں۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ کیریئر اور شادی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی شادی کیلئے تیار ہوں۔ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں کئے جانے والے فیصلوں میں سے ایک نہیں ہونا چاہئے۔ شادی زندگی میں ایک بار کی جاتی ہے اور ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کا فیصلہ وہ درست وقت پر درست فرد کیلئے کرے۔ یہ مقدس بندھن ہے اور مجھے اس میں بندھنے کی کوئی جلدی نہیں۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 14:37:39

Rlated Stars :