اس محبت کا حقدار نہیں جو مجھے دی گئی، سلمان خان

منگل 19 مئی 2015 14:37

اس محبت کا حقدار نہیں جو مجھے دی گئی، سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے مقدمے کے بعد پہلی بار میڈیا کا سامنا کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس محبت کے حقدار نہیں ہیں جو اس مقدمے کے بعد انہیں عوام کی جانب سے ملی۔ سلمان خان ان دنوں کشمیر میں اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاگل ہیں جو سوئٹزرلینڈ شوٹنگ کیلئے جاتے ہیں۔

کرہ ارض پر کشمیر سے زیادہ خوبصورت حصہ اور کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا جن مسائل میں گھری ہوئی ہے، میرے مسئلے اس کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں اس قدر محبت کے قابل تھا یا نہیں لیکن میں اسے قبول کرتا ہوں۔ میں ان لوگوں کا مقروض ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 14:37:41

Rlated Stars :