اداکارہ برنٹی کے سابق شوہر کیون فیڈرلائن نے اپنے بچوں کی سپردگی کیلئے دعویٰ کرنیکا فیصلہ کر لیا

جمعہ 7 ستمبر 2007 12:39

لندن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07ستمبر2007) اداکارہ برنٹی اسپیئرز کے سابق شوہر اداکار کیون فیڈرلائن نے اپنے بچوں دو سال کے سین پریسٹن اور دس ماہ کے جے جیمز کی سپردگی کیلئے دعویٰ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ کیون فیڈر لائن طلاق کے معاوضے کی صورت میں برٹنی سے بہت بڑی رقم اینٹھ چکا ہے اور اب برٹنی اسے کچھ بھی دینے پر تیار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک ڈیلی نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ کیون اصل رقم اینٹھ چکا ہے اور اب برٹنی اسے کچھ بھی دینے پر تیار نہیں ہے ۔

کیون کا دعویٰ در اصل رقم اینٹھنے کا ایک ذریعہ ہے لیکن کیون نے اس کی نفی کی اور کہا کہ وہ کینور یوز کے مقابل ”دی نائٹ دا چمپئن “میں کام کر رہا ہے اور اس کے پاس کافی پیسے ہیں ۔ وہ اپنے بچوں کی فلاح و بہبود چاہتا ہے جو برٹنی کے پاس ممکن نہیں ہے ۔ برٹنی نے بیا ن دیا ہے کہ کیون اس فلم میں ایک معمولی رول کر رہا ہے اور اسے پیسوں کی سخت ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 07/09/2007 - 12:39:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :