بالی وڈ اداکار و ہدایتکار فرحان اختر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بھارتی خاتون آرونیما سنہا کی زندگی پر فلم بنائیں گے

جمعرات 21 مئی 2015 15:12

بالی وڈ اداکار و ہدایتکار فرحان اختر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بھارتی خاتون آرونیما سنہا کی زندگی پر فلم بنائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مئی۔2015ء) بالی وڈ اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بھارتی خاتون آرونیما سنہا کی زندگی پر فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں آرونیما نے کہا کہ فرحان اختر 18 مئی کو میرے گھر ملاقات کے لئے آئے اور انہوں نے میری زندگی پر فلم بنانے کی پیش کش کی جس میں وہ میری زندگی کی نمایاں کامیابیوں کو پردہ سکرین پر لائیں گے انہوں نے کہا کہ سلمان اس پراجیکٹ کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم کی ہدایتکاری خود کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرحان نے اس سے پہلے گزشتہ ٹویٹر پر بھی اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کرنا چاہا تھا تاہم اس وقت میں آسٹریلیا میں تھی اور ہماری ملاقات نہیں ہو سکی تھی انہوں نے کہا کہ اب ہم دونوں کی اس پراجیکٹ پر بات چیت ہو چکی تھی ہم دونوں نے ہی کافی اہم باتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے اور جلد اس پراجیکٹ پر کام کے حوالے سے بھی اتفاق کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 15:12:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :