امل کو شادی کی پیشکش کے وقت پورے 28 منٹ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جواب کا انتظار کیا

جمعرات 21 مئی 2015 15:18

امل کو شادی کی پیشکش کے وقت پورے 28 منٹ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جواب کا انتظار کیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مئی۔2015ء) بالی وڈ اداکار جارج کلونی نے اعتراف کیا ہے کہ اپنی اہلیہ مل کلونی کو پرپوز کرتے وقت 28 منٹوں تک گھٹنوں کے بل بیٹھے رہے امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق جارج کلونی نے انکشاف کا ہے کہ جب انہوں نے امل کو شادی کے لئے پرپوز کیا تو ان کے جواب کا انتظار میں وہ 28 منٹوں تک گھٹنوں کے بل بیٹھے رہے اور آخر کار تھک ہار کر انہوں نے بیوٹی فل لیڈی سے کہا کہ پلیز اب مجھے جواب دے دو کیونکہ میں بہت تھک گیا ہوں ۔

(جاری ہے)

اور اگر تھوڑی دیر اور ایسے ہی بیٹھا رہا تو دوبارہ اٹھ نہیں سکوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے امل کو شادی کی پیش کی تو وہ سخت حیران ہوئی کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی توقع ہر گز نہیں رکھتی تھی

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 15:18:39