لباس پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، یشما گل

جمعہ 10 جنوری 2025 23:01

لباس پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، یشما گل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء) اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لباس پر ٹرولنگ اور تنقید کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر لباس پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لباس کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، ان پر اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ یشما گل نے 2018 کی فلم پرواز ہے جنون کے پریمیئر میں بولڈ جینز اور پینٹ پہن کر شرکت کی اور ان کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 23:01:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :