اداکارہ نوربخاری کوحجاب کا نیااسٹائل اپنانے پرتنقید کاسامنا

جمعہ 10 جنوری 2025 23:01

اداکارہ نوربخاری کوحجاب کا نیااسٹائل اپنانے پرتنقید کاسامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء) مذہب کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی نور نیا حجاب سٹائل اپنانے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحرک نور نے حالیہ تصویر اپنی فیملی کے ہمراہ پوسٹ کی، جس میں انہیں حجاب نما پگڑی اسٹائل پہنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ اسٹائل عمومی طور پر پاکستان سے باہر بہت مقبول ہے اور بہت سی سیلبرٹیز اس حجاب اسٹائل کو اپناتی ہیں لیکن نور کو یہ حجاب کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ان کو فالو کرنے والے افراد نے اس حجاب اسٹائل پر تنقید کی اور کہا کہ یہ حجاب نہیں ہے اور الزام لگایا کہ انہوں نے حجاب کو مذاق بنایا ہے۔اس پر نور بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا میری ذاتی چوائس ہے، یہ میں آپ کے لیے نہیں کرتی تو میری اس چوائس پر کمنٹ کرنا بند کردیں، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے کہ میں حجاب پہنوں، پگڑی یا ڈوپٹہ پہنوں، اگر میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں۔نوربخاری کے شدید ردعمل پر ایک صارف نے کہا کہ کسی پبلک فگر کے بارے میں کہنے کا انہیں پورا حق ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 23:01:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :