سونو سود کا فلم فتح کے پروفٹ کو چیریٹی کی نذر کرنے کا اعلان

جمعہ 10 جنوری 2025 23:01

سونو سود کا فلم فتح کے پروفٹ کو چیریٹی کی نذر کرنے کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء)بالی ووڈ اداکار سونو سود اپنی ایکشن تھرل فلم فتح کے ساتھ اپنے اداکاری کے کیریئر کو ایک اورمنزل پر لے جاتے ہوئے بطور ڈائریکٹر اپنے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔حال ہی میں خوبرو اداکار سونو سود کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فتح کا ٹریلر مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جوکہ اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والے فلم کے ٹریلر کو اب تک 33 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکاری کے بعد بطور ڈائریکٹر اپنی فلم سے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار سونو سود نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم فتح کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی۔ویڈیو میں سونو سود نے اپنی فلم فتح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائبر فراڈ کا شکار بننے والے شہریوں کیلئے میرے دل میں نرم گوشہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مداح میری فلم فتح ریلیز کے پہلے دن صرف 99 روپے کی ٹکٹ میں دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا فلم کے باکس آفس پر ہونے والے پروفٹ کو میں چیریٹی کی نذر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 10/01/2025 - 23:01:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :