ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل انسان قرار دیدیا

جمعہ 10 جنوری 2025 23:03

ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل انسان قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل انسان قرار دیدیا۔ ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کی ذہنیت سے متعلق ذاکر خان کی ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اس اسٹوری پر ذاکر خان کو ٹیگ کیا ہے اور کامیڈین کی حسِ مزاح کی داد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا پاگل انسان ہیں یار آپ۔

واضح رہے اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔ اداکارہ ناصرف دورِ حاظر کے ڈراموں کی مصروف ترین اداکارہ ہیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی کروڑوں مداح فالو کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے انسٹاگرام اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 23:03:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :