پاکستان میں بھارتی فلموں کا سورج غروب ہونے لگا

ہفتہ 23 مئی 2015 13:58

پاکستان میں بھارتی فلموں کا سورج غروب ہونے لگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستانی سینما گھروں پر بھارتی فلموں کی حکمرانی کا سورج زوال پذیر ہونے لگا۔ رواں برس میں فلم پی کے کی کامیابی کے بعد پانچ ماہ کے دوران کوئی بھی بھارتی فلم بڑا بزنس نہ کرسکی۔ کترینہ کیف، امیتابھ بچن، اکشے کمار، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کی کوئی بھی فلم اپنا رنگ نہ جماسکی۔ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم بمبئے ویلویٹ بھی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے، مذکورہ فلم ایک کروڑ کا بزنس بھی نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کی فلم پیکو پسند کئے جانے کے باوجود بزنس کرنے اور سینما گھروں کو آباد کرنے میں ناکام رہی۔ اس کے برعکس ہالی ووڈ فلموں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر ملکی سینما گھروں میں اپنے پاوٴں جمانے شروع کر دیئے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران ہالی ووڈ فلموں نے بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کر کے بھارتی فلموں کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ آنے والے ہفتے میں دو ہالی ووڈ، ایک بالی ووڈ فلم کے ساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کی ملکی تاریخ کی اولین فیچر اینی میٹڈفلم تین بہادر اور ہدایتکار و اداکار جمال شاہ کی فلم بدل نمائش پذیر ہونگی۔ ٹریڈ شخصیات کا کہنا ہے کہ ملکی فلموں کو آپس میں مقابلے بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 13:58:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :