سیلفیز کا عالمی ریکارڈ دی راک کے نام
فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 20:45
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)ہولی وڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کو کون نہیں جانتا، اپنے 6 فٹ 4 انچ قد اور 270 پونڈز کے وزن کے حامل اس اسٹار کے چاہنے والوں کی تعداد بلاشہ کروڑوں میں ہے۔ تاہم اس معروف اداکار کا شوق صرف ریسلنگ یا اپنا جسم بنانے تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ کبھی اپنے پرستاروں کی شیو بناتے نظر آتے ہیں اور کبھی ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گانے میں ہونٹ ہلا کر لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ہی انہوں نے اپنے ایک بہت بڑے پرستار کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے اس کی شادی کی رسومات خود ادا کیں تاہم اب سیلفی لینے کی عادت نے ان پر بھی غلبہ پالیا ہے۔ جب ہی تو انہوں نے کم سے کم وقت میں سب سے زیادہ سیلیفز لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔(جاری ہے)
اکیس مئی کی رات کو راک نے تین منٹ کے اندر سب سے زیادہ سیلفیز لینے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یہ کارنامہ انہوں نے لندن میں اپنی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم 'سان آندریاز' کے پریمئیر کے موقع پر سرانجام دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے تمام تر سائنسی طریقہ کار پر کامیابی سے عمل کیا۔ راک نے تین منٹ کے اندر 105 سیلیفز لیں اور بعد میں خود مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انہیں ریسلنگ کی دنیا میں راک کا نام کیوں دیا گیا ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Michelle Rodriguez
Alishba Yousuf
wafa chaudhry
nadra chaudhry
Nayyara Noor
Tanvi Azmi
Bryce Dallas Howard
Robert Patrick
nausheen shah
Farah naz
Disha patani
Fatima Effendi
Showbiz News In Urdu
-
نامور پاکستانی کامیڈین منور ظریف کی 48ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
-
ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ، یشوجاوید پہلی ،جنید فخر دوسری جبکہ گلوکار محمد ندیم نےتیسری پوزیشن حاصل کی
-
کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی