فرانس میں جاری کینز فلم فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، بہترین فلم کا ایوارڈ دی لابسر کو دیا گیا

پیر 25 مئی 2015 14:50

فرانس میں جاری کینز فلم فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، بہترین فلم کا ایوارڈ دی لابسر کو دیا گیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) فرانس میں ہونے والی 68واں کانز فلم فیسٹول بارہ روز بعد ختم ہوگیا ہے فیسٹول کا سب سے بڑا ایوارڈ پام ڈی او فرانسیسی فلم دمپن کے نام رہا فلم دمپن کی کہانی ایسے پناہ گزین افراد کے گرد گھومتی ہے جو فرانس میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں کانز فلم فیسٹول کا گراؤنڈ پرائز ہنگری کے ڈائریکٹر فلم سن آف ساؤل کے نام رہا فلم میں دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے قتل عام کو موضوع بنایا گیاہے جبکہ جیوری کی جانب سے بہترین فلم کا ایوارڈ یونامی ڈائریکٹر کی فلم دی ایسٹر کو دیا گیا اس کے علاوہ ونسینٹ لنڈن کو بہترین اداکار ، وونی مارا کو بہترین اداکارہ اور سیاؤ کو بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:50:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :