معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ شائع ہو گی

ہفتہ 25 جنوری 2025 22:28

معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ شائع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)عالمی شہرت یافتہ فنکار معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ فروری میں شائع ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت شائع ہو گی ۔416 صفحات کی یہ کتاب ابتدا اردو میں شائع کی جا رہی ہے، بعد ازاں اس کا انگلش ایڈیشن بھی شائع ہو گا۔کتاب کے پیش لفظ مرحوم ضیا محی الدین نے جبکہ دیباچہ انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/01/2025 - 22:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :