سیف علی خان حملہ کیس میں حیران کن انکشاف، فنگر پرنٹس سے معاملہ نیا رخ اختیار گرکیا

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار کی رہائش گاہ سے مجموعی طور پر فنگر پرنٹس کے 19 نمونے حاصل کیے تھے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 جنوری 2025 15:42

سیف علی خان حملہ کیس میں حیران کن انکشاف، فنگر پرنٹس سے معاملہ نیا رخ اختیار گرکیا
ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان حملہ کیس میں حیران کن انکشاف ہوا ہے اور فنگر پرنٹس کی وجہ سے معاملہ نیا رخ اختیار گرکیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی رہائش گاہ سے حاصل کیے جانے والے فنگر پرنٹس کے نمونے مبینہ طور پر حملے میں ملوث بنگلہ دیشی شخص محمد شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس سے میچ نہیں ہوئے، اس سلسلے میں بھارتی پولیس کی جانب سے سیف علی خان کے گھر اور چاقو پر نشانات کے نمونے لیے گئے، ممبئی پولیس نے اداکار کی رہائشگاہ سے فنگر پرنٹس کے 19 نمونے حاصل کیے، اسی دوران ملزم شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے لیکن فنگر پرنٹس کے نتائج کے سبب پورا کیس نیا رخ اختیار کرگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے سیف علی خان کے گھر سے ملنے والے فنگر پرنٹس کو ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے فنگر پرنٹ بیورو بھیجا، تاہم سسٹم سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پرنٹس شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے مختلف ہیں، سی آئی ڈی نے ممبئی پولیس کو فنگر پرنٹس کے منفی نتیجے سے متعلق آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 54 سالہ بالی ووڈ سٹار سیف علی خان پر چند روز قبل اس وقت قاتلانہ حملہ ہوا تھا جب ایک شخص چوری کے لیے ان کے گھر میں گھس آیا، جس کے خلاف مزاحمت کرنے پر اس نے سیف علی خان پر چاقو سے وار کیے، جس کی وجہ سے اداکار کو 6 زخم آئے جن میں سے ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی پر بھی تھا، واقعے کے بعد سیف علی خان کو فوری طور پر ممبئی کے معروف لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا بروقت علاج کیا گیا۔                          
وقت اشاعت : 26/01/2025 - 15:42:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :