جیکولین کانز میں ملائیشین ملکہ کی میزبانی کا لطف اٹھاتی رہیں

منگل 26 مئی 2015 14:57

جیکولین کانز میں ملائیشین ملکہ کی میزبانی کا لطف اٹھاتی رہیں

نیس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایک روز قبل فرانس میں مکمل ہونے والے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے سبب بالی ووڈ کی ایشوریا رائے اور سونم کپور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ان دو کے علاوہ کنگنا راناوت بھی وہاں گئیں تاہم زیادہ توجہ نہ پاسکیں۔

(جاری ہے)

ان خواتین کی واحد کامیابی ریڈ کارپٹ پر میڈیا کی توجہ پانا تھا تاہم جیکولین فرنینڈس چھپی رستم نکلیں اور ان اداکاراوٴں سے کہیں زیادہ اہم تقریبات میں شامل رہیں۔

جیکولین کو فلم میکبیتھ کے پریمیئر میں شرکت کیلئے ملائیشیا کی ملک نے مدعو کیا تھا اور وہ اس موقع پر ملکہ کے ساتھ ساتھ رہیں۔ اس کے علاوہ ہالی وڈ سلیبرٹی نومی کیمبل کی پرائیوٹ یاٹ پر منائی گئی سالگرہ میں بھی جیکولین کو شرکت کا موقع ملا۔ یہ وہی تقریب تھی جہاں پر لیونارڈو ڈی کیپریو اور ایڈرین بروڈی خوب ہلا گلا کرتے دکھائی دیئے۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 14:57:54

Rlated Stars :