ماہرہ خان کی وجہ سے اداکاری کے شعبے میں ہوں، ضرارخان

ہفتہ 1 فروری 2025 22:39

ماہرہ خان کی وجہ سے اداکاری کے شعبے میں ہوں، ضرارخان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء) اداکار ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان کی وجہ سے آج اداکاری کے شعبے میں ہوں۔

(جاری ہے)

نجی فیشن میگریز کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ضرار خان نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلے ایک کمرشل کیا تھا، اس کمرشل کے ہدایت کار نے مجھے فلم نیلوفر جس میں اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں میں سائیڈ رول کیلئے کاسٹ کیا۔اداکار نے کہا کہ فلم نیلوفر کے سیٹ پر پہلی بار ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے مجھے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کی پیشکش کی جس کے بعد یکے بعد دیگرے پراجیکٹس ملتے گئے۔ضرار خان نے کہا کہ میری قسمت میں تھا کہ میں اداکاری کی طرف آئوں۔

وقت اشاعت : 01/02/2025 - 22:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :