عدنان ملک کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

رونا کمزوری نہیں ،اس بات کی علامت ہے آپ زندہ ہیں، اداکار

ہفتہ 1 فروری 2025 22:39

عدنان ملک کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عدنان ملک نے روتے ہوئے ویڈیو شیئر کر کے اہم پیغام دے دیا۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں عدنان ملک نے روتے ہوئے کہا کہ آج میرے اندر کے بچے کا دل رونے کا کر رہا تھا، میں اس دقیانوسی خیال کو ترک کرنا چاہتا ہوں کہ مرد رو نہیں سکتے یا رونا ایک کمزوری کی علامت ہے۔انہوں نے مردوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ جو مرد اپنے جذبات کو قبول کرتے ہیں وہ اس کا ظہار کھل کر کرتے ہیں۔عدنان ملک کے مطابق رونا کمزوری نہیں ہے بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ زندہ ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2025 - 22:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :