جسٹن بیبرکی نئی لک سے مداح حیران

یقین نہیں کرنا چاہتا یہ جسٹن بیبرہے، مداح

ہفتہ 1 فروری 2025 22:39

جسٹن بیبرکی نئی لک سے مداح حیران
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی نئی لک نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں گلوکار نے پیلی بیگی ہڈی پہن رکھی ہے جس میں وہ نہایت کمزور نظر آ رہے ہیں، ان کے آئیکونک بال غائب ہیں، ان کی ویران آنکھیں بھی پاپ سٹار کی صحت اور ہیلی بیبر کے ساتھ ان کی شادی سے متعلق سوالات پیدا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گریمی ایوارڈ جیتنے والے گلوکار نے گزشتہ کئی برسوں میں اپنے بالوں میں کئی تبدیلیاں کی ہیں لیکن ان کی تازہ ترین ظاہری شخصیت نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔وائرل تصاویر پر فنکار کے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں یقین نہیں کرنا چاہتا کہ یہ جسٹن بیبر ہے، جبکہ ایسے کئی کمنٹس ان کی پوسٹس پر کیے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2025 - 22:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :