صباء قمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا

ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئی، صحت بحالی ایک مکمل سفر ہے، اداکارہ

ہفتہ 1 فروری 2025 22:39

صباء قمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)اداکارہ صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کردی۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مصروفیت سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صبا قمر کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بیماری کے باوجود بیرونِ ملک کام کے سلسلے میں موجود ہیں۔ان اسٹوریز میں صبا قمر کو ناشتہ کرتے، بیرونِ ملک گھومتے اور شوٹ کی تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی، صحت کی بحالی ایک مکمل سفر ہے۔

وقت اشاعت : 01/02/2025 - 22:39:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :